شیموگہ:۔ضلع کے شرالکوپہ ٹائون میں ایک نوجوان نے موبائل کے اپلیکیشن کے ذریعے ایک خاتون کو حراساں کرنے کامعاملہ پیش آیاہے۔اس نوجوان کو یہاں کے پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔شرالکوپہ پولیس تھانےکے حدودمیں رضا نامی نوجوان لائکلی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک خاتون کے ساتھ دوستی کی تھی ،اس خاتون کے ساتھ وہ اکثر چاٹینگ کیاکرتاتھا،اس دوران اس نے خاتون کے عریاں تصاویراور ویڈیوز حاصل کی اور خاتون کو یہ کہہ کر دھمکانے لگاکہ وہ اسے ایک لاکھ روپئے ادانہیں کرتی ہے تو اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیامیں جاری کریگا۔اس تعلق سے خاتون نے شکاری پور ٹائون کے انسپکٹر کو شکایت پیش کی جس کے بعد انسپکٹر منجوناتھ اور پولیس اہلکار سلمان حاجی،حضرت علی نے ملزم کا پیچھاکیااور اسے بہارکے بائیسا نامی علاقے سے گرفتارکیا۔ملزم رضا(22) سے موبائل فون ضبط کرتے ہوئے اس کے خلاف حراسانی کا معاملہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیجاگیاہے۔
