پی ایس آئی گھوٹالہ؛آئی پی ایس افسر امرت پوال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے حکومت نے دی منظوری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔545/پولیس سب انسپکٹرکی بھرتیوں کے دوران ہونے والی بدعنوانیوں( گھوٹالے) میں ملوث آئی پی ایس افسر امرت پوال کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے حکومت نے منظوری دی ہے۔پچھلے دنوں شہر کے 24 ویں سی سی ایچ کورٹ نے امرت پوال کی ضمانت کو مستردکیاتھا،اب ان کے خلاف کارروائی کیلئےحکومت نے منظوری دی ہے۔آئی پی سی سیکشن کی دفعہ 120B،409,420,465,468,471کے تحت امرت پوال کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔امرت پوال کے خلاف کئی شواہد دستیاب ہوئے ہیں، سی آرپی سی164 کے تحت امرت پوال کے خلاف عدالت میں بیان درج کیاگیاہے۔مئی کے مہینے میں پی ایس آئی امتحان کے دوران ہونےوالے گھوٹالے کے تعلق سے شکایتیں موصول ہوئی تھیں اور اکتوبرکے مہینے میں ڈی وائی ایس پی شانتاراجو سمیت کئی اہلکاروں کے خلاف پیٹیشن دائرکی گئی تھی۔اس موقع پر پولیس بھرتی شعبے کے سربراہ امرت پوال کے سامنے بھی بھرتیوں کے دوران ہونےو الے گھوٹالے کی شکایت کی گئی تھی،اس پر امرت پوال نےشکایت کوکچرے کی ٹوکری میں پھینکنے کی ہدایت دی تھی،یہ بیان خود محکمہ کی معاون افسر سومیتا بائی نے سی آئی ڈی کے سامنے دیاہے۔ان تمام بنیادوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئی پی ایس افسر امرت پوال کو حوالات میں بند کیاگیاہے،لیکن اب تک ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی۔