بنگلورو:۔کانگریس کے سینئررہنماء سدرامیاکو بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے پچھلے دنوں سدراملّا کہتے ہوئے طنز کیاتھا،اب سی ٹی روی کا سدراملّا کہنا بی جے پی کیلئے مہنگا پڑرہاہے۔آج کرناٹکا پردیش کانگریس نے اس سلسلے میں سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی،مرکزی وزیر نتن گڈکری ، آر اشوک،جگدیش شٹرکی ٹوپیاں پہنی ہوئی تصویریں جاری کرتے ہوئے سوالات کی بھرمارکی ہے۔وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی ٹوپی پہنی ہوئی تصویرکو جاری کرتے ہوئے کانگریس نے کہاکہ بسوراج بومئی نہیں بلکہ بومئی اُللہ خان ہیں ،اسی طرح نتن گڈکری کو گڈکری شیخ ، جگدیش شٹرکو جبارخان اور آر اشوک کو اشفاق خان کا نام د یا گیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب بی جے پی جواب میں کتنے خان پٹھان اور شیخوں کو فہرست میں لاتی ہے۔
