کولار:۔(تمیم انصاری):۔ ریاستی محکمہ لیبر کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس افسر اکرم پاشاہ کو حالیہ دنوں کولار ضلع کا ڈپٹی کمشنر بنا کر حکومت نے تبادلہ کیا تھا اس کے بعد آج انہوں نے باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے اپنا عہدے کا چارج لے لیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل محمد ثناءاللہ، سید ضمیر پاشاہ اور انجم پرویز بھی کولار ضلع ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ،اب اکرم بادشاہ کو ضلع ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دوران اقتدار میں مسلمانوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعے ملنے والی سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں وہ اہم کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ چک بالاپور ضلع ک سدلگٹہ، چکبا لاپور اور گڈی بنڈہ تعلقہ میں بطور لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں علاوہ اس کے محکمہ شہر ترقیات میں ضلع پراجیکٹ ڈائریکٹر سے خدمت انجام دے کر ضلع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کیے تھے نیز اس کے انہوں نے ضلع نگران کار وزیر مرحوم پروفیسر ممتاز علی خان کے پرسنل سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے بعد انہوں نے مختلف محکمہ میں خدمات انجام دے کر توجہ مبذول کی ہے۔بالخصوص محکمہ اقلیتی بہبود کے ماتحت آنے والے مائنارٹی ڈائریکٹ میں بطور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر قومی سطح پر ڈائریکٹریٹ کا نام مقبول کیا تھا اس کے بعد بعد چند دنوں کے لیے ہاسن ضلع ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمت انجام دیے ہیں کرونا دہشت کے دوران انہوں نے محکمہ لیبر کمشنر کی حیثیت سے مزدوروں کو بورڈ کی ذریعہ سے ملنے والی سہولیات کو فراہم کرتے ہوئے توجہ مبذول کی تھی۔
