
داونگیرے:۔ضلع کے اسمبلی حلقہ مائیکونڈہ کے قصبہ نولے ہال و دوڈگٹہ میں اگلے سال منعقد ہونے والے عام اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی سے امیدواری کی دعویدار سویتابائی ملیش نائک نے مذکورہ قصبہ جات میں منعقد پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئےکانگریس پارٹی کی بوتھ سطح کی تنظیم سازی کرنے کی کارکنوں کو آواز دی ۔اورپچھلے دنوں بھاچپا حکومت کی شہہ پر اور انتخابات میں شکست کے خوف سے جمہوریت کا قتل کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں سے ووٹروں کے نام جو حذف ہوئے ان کی تفصیلات اکٹھا کی۔انہوں نے عمر رسیدہ معزز خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے حق میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی گذارش کی اور عمر رسیدہ بزرگ مرد و خواتین کو ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے تعلق سے ریاستی و مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ سویتا بائی ملیش نائک نے لوگوں کو مزید سمجھایا کہ اگلے سال منعقد ہونے والے عام اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے اور ذات پات کے نام پر ملک میں بسنے والی عوام کے دلوں میں فرقہ پرستی زہر گھولتے ہو اقتدار پر قابض ہوکر ملک میں بے روزگاری سے لاپرواہ اور بدعنوانیوں میں پھنسی بھاچپا کو اقتدار سے بے دخل کرنے ہی میں ملک کی ترقی پنہان ہے آج بھاچپائی حکومتوں میں مہنگائی جو روزمرہ کی استعمال کی چیزوں پر جو ہورہی ہے اس سے عام انسان کی زندگی دوبھر ہوتی چلی جارہی ہے مگر حکومت ہے کہ جس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی پچھلی کانگریس حکومت میں جو غریبوں کی ترقی سے متعلق اسکیمات تھی تمام کو منسوخ کردیا گیا تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی اسکالر شپ ہو یا پھر بی پی یل کارڈ والے گھرانوں کو جو چاول فراہم کیا جاتا تھا ان میں کٹوتی کرتے ہوئے اس حکومت نے بتادیا کہ یہ کسی سورت عوام کی ہمدرد نہیں سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس وقت اعلان کردیا ہے کہ ریاست میں اگلے سال قائم ہونے والی کانگریس پارٹی حکومت بی پی یل کارڈ میں موجود افراد کو فی کس دس کل چاول فراہم کرتے ہوئے باقی اور مزید عوامی مفادات کےمد نظر اسکیمات کے ذریعہ ضرور عوام کے دکھوں میں مرہم کا کام کرے گی۔ اس موقع پر سیکڑوں پارٹی کارکنان کے علاوہ ملیش نائک ۔ نتن ۔ وجیالکشمی اورلوکیش وغیرہ شریک رہے۔
