ملک میں کوئی بھی الیکشن ہو  جیت بی جے پی کی ہی ہوگی : ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ملک میں جو بھی انتخابات ہوں گے، جیت بی جے پی کی ہوگی۔شیموگہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر کو ہونے والے اگزٹ پولس کے مطابق  انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی ،  آنے والے دنوں میں اسمبلی اور پارلیمنٹ سمیت جو بھی انتخابات ہوں گے، جیت بی جے پی کی ہی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ سدارامیا کا حال دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کا کوئی حلقہ نہیں ہے۔ سدارامیا کا کہنا ہے کہ وہ وقار برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے کسی بھی حلقے میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اگر ایسا ہے توکولار ، بادامی  ، چامنڈیشوری اسمبلی حلقے سے کیوں نہیں  ؟ کیا  24 حلقوں میں یہ تین حلقے غائب ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں نیاحلقہ کیوں ڈھونڈا جارہا ہے؟۔ریاست میں بی جے پی کا ہر کارکن ابھی سے سخت کام کر رہا ہے،کارکنان گھر گھر جا کر کام کر رہے ہیں۔ اب تک لئے گئے جائزے کے مطابق ریاست میں بھی مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت ہوگی،اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی کی حکومت ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔کابینہ کی توسیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم، بی جے پی ہائی کمان اس سلسلے میں  فیصلہ کریں گے۔مہاراشٹر کے سرحدی تنازعہ کے معاملے میںبات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مہاراشٹریوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے، انہیں کرناٹک میں ایک انچ زمین بھی نہیں ملے گی نہ ہی پانی کا ایک بوندملے گا ۔ بی جے پی ملک کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست میں مراٹھی لوگ خوشی سے کام کر رہے ہیں۔ دونوں ریاستوں کے لوگ بھائیوں کی طرح ہیںمگر مہاراشٹر کے کچھ سیاست دان انتشار پیدا کر رہے ہیں۔