ہاویری : ریاست میں اسمبلی اور بی بی ایم پی انتخابات کے دوران ریزارٹ سیاست کی خبریںسننے میں عام ہیںلیکن اب ریزارٹ کی سیاست گرام پنچایت تک بھی پہنچ گئی ہے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ ہاویری ضلع کے رانی بینور تعلقہ کے دیورا گڈّا گرام پنچایت کے ممبران کے ساتھ پیش آیا جو بنگلور کے ایک ریزارٹ میں 40 دن تک ٹھہرے رہے ۔ رانی بینور تعلقہ کے دیورا گڈّا گرامپنچایت کے صدر مالتیش معاہدے کے مطابق چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے میں ناکام رہے، اس لیے ایک اور دھڑے کے اراکین نے صدر مالتیش کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گرام پنچایت کے کل 13 ممبران میں سے 9 ممبران سنتوش بھٹ گروجی نامی گرام پنچایت رکن کے ساتھی ہیں ، جب کہ صدر مالتیش سمیت دیگر 4 ممبران بی جے پی کے حمایت یافتہ ہیں۔ لیکن حال ہی میں عہدہ سنبھالنے کے وقت مالتیش نے کہا تھا کہ وہ صدر کی میعاد کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق 15 ماہ تک عہدہ سنبھالیں گے۔ بعد میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ لیکن 15 ماہ گزرنے کے بعد بھی ملاتیش صدارت چھوڑنے کیلئے تیار نہ تھا ۔ اس لیے اراکین نےگرام پنچایت صدر مالتیش کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی کے مطابق، سنتوش بھٹ گروجی نے گرام پنچایت کے اراکین کو بنگلور کے ایک ریزارٹ میں اس خدشے کے پیش نظر بھیجا تھا کہ کہیں مالتیش گرام اراکین کو لالچ دے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرام پنچایت ممبران تقریباً 40 دنوں تک ایک ریزورٹ میں رہے اور گرام پنچایت کے ممبران آج بنگلور سےہوائی جہاز کے ذریعے ہبلی پہنچے پھر انہوںنےتحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں حصـہ لیا۔
