ملت تعلیمی ادارے کی جانب سے ووٹر فہرست میں ناموں کے اندارج کو لیکربیداری مہم

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔شہر کے باشاہ نگر میں واقع ملت تعلیمی و ثقافتی ادارے کی جانب سے انتظامیہ ،اساتذہ و طلباء کی ذریعہ بیداری مہم چلائی گئی ،طلباء اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے تھے کہ جن کی عمر 17 سال تجاوز کر چکی ہے وہ اپنا نام ووٹر فہرست میں درج کرائیں ۔اس موقع پر ادارے کے بانی و سکریٹری سید سیف اُللہ نے کہا کہ ووٹ ایک ضروری دستاویز ہے ووٹر آئی ڈی کارڈ حکومت کے تمام شعبہ جات میں ایک ضروری استاویز کی حیثیت رکھتا ہے ہر شہر کے پاس اپنا ووٹر شناختی کارڈ ہونا ضروری ،ساتھ ہی ساتھ دستورِہند میں دئے گئے حق کے ذریعہ ہمیں اپنا نمائندہ چننے کے لئے بھی اپنے پاس ووٹر آئی ڈی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام رہنا نہایت ضروری ہے،ہر شہر ی کو چاہیئے کہ اس کام کو اپنا فرض جانتے ہوئے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں اور اطمینان کے لئے بی یل وہ کی جانب سے دی جانے والی رسید حاصل کرتے ہوئے اپنے پاس محفوظ کرلیں داونگیرے شہر میں بھی ووٹر لسٹ سے نام حذف کئے ہیں اور یہ کام اقلیتوں کے تعلق سے فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم کا پتہ دیتا ہے اور اس کام کے لئے شہر کے بہت سارے اداروں کی جانب سے کام کیا جارہا ہے اور ملت تعلیمی ادارہ کی جانب سے بیداری مہم جو چلاءی جارہی ہے اس کا فائدہ اُٹھاکر ملک کے شہری ہونے کی پہلی نشانی مانی جاتی ہے،اس موقع پر طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ کے علاوہ ادارے کے ناظم سید علی، ملت ہائی اسکول میر معلم ذاکر حُسین ، یس کے اے ہیچ ملت پی یو کالیج پرنسپل ذولقرنین باشاہ ،وغیرہ شریک رہے۔