شیموگہ:۔جائیداد کوحاصل کرنے کیلئے باپ کے نام کی سپاری دیکر قتل کروانے والےبیٹے اور تین قاتلوں کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔یہ قتل کی واردات شکاری پور تعلقہ شرالکوپہ میں پیش آئی ہے۔29 نومبر کو کے ایس آرپی کے وظیفہ یاب پولیس اہلکارناگیندرپا کی لاش نالے میں پائی گئی تھی،ان کا تعلق شرالکوپہ کے بھوگی دیہات سے ہے اور وہ شرالکوپہ کے ساکن تھے،جائیدادکے سلسلے میں ان کا قتل ہونے کے شبہ پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور پانچ ملزمان کو گرفتارکیا ہے ۔ ناگیندرپا بھدراوتی کورٹ کو جاکر واپس شکاری پور آرہے تھے،اس دوران آٹومیں انہیں سوارکرتے ہوئے نشے کی دواپلائی گئی،پھر اس کے بعد دم گھونٹ کر ناگیندرپا کا قتل کیاگیاتھااور اسی آٹومیں ناگیندرپاکی لاش کولیکر شرالکوپہ کے اوڑگنی دیہات لے گئے اور لاش کو نالے میں پھینگ دی گئی۔اس سے قبل9 نومبرکوبھی ناگیندرپاکی قتل کی سازش رچی گئی تھی،جس کیلئے لگیج آٹو سے ان کی بائک کو ٹکر ماری گئی تھی،مگر خوش قسمتی سے ناگیندرپا بچ گئے تھے۔اس سلسلے میں شرالکوپہ تھانےمیں معاملہ درج کیاگیاتھا،لیکن باپ کو قتل کرنے کیلئے دونوں بیٹوں نے فیصلہ کرلیا تھا،اس لئے انہوں نے تین لوگوں کو ناگیندرپا کے قتل کاٹھیکہ دے رکھا تھا۔ دراصل ناگیندرپا کی5.5 ایکر زمین ہے اور انہیں پانچ بچے ہیں،ناگیندرپاکی بیوی مرنے کے بعد ان کے بیٹوں نے ہی اپنے باپ کی دوسری شادی کروائی تھی جس سے ایک بیٹا ہواتھا۔بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بیوی کے بچوں نے اپنےباپ کو جائیداد کاحصہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا، لیکن ناگیندرپانےاس مطالبے کوخارج کیاتھا۔ناگیندرپاکو اس تعلق سے گائوں کی پنچایت نے بھی مشورہ دیاتھا،لیکن ناگیندرپانہیں مانا،جس کی وجہ سے ناگیندرپاکے بیٹوں نے بھدراوتی کے کورٹ میں مقدمہ دائرکیاتھا۔منجوناتھ اور اُمیش نامی بیٹوں نے جب یہ پایاکہ عدالت نے ان کامقدمہ زیادہ دن نہیں رک پائیگا تو انہوں نے اپنے باپ کو مارنے کا منصوبہ بنایااور رضوان ،سہیل اور حبیب اُللہ نامی افرادکوناگیندرپاکو قتل کرنے کیلئے5 لاکھ روپئے کی سپاری دی جس سے انہوں نے یہ جرم انجام دیا۔اس تعلق سے پانچوں ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے اور ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاہے۔
