این یو اسپتال شیموگہ کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پہلی روبوٹک سرجری شیموگہ کے مشہوراین یو اسپتال میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی اور مریض بغیر کسی پریشانیوں کے ساتھ صحت یاب ہواہےاور مریض نےاسپتال کے ماہر روبوٹک سرجن ڈاکٹر پردیپ، تمام ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپریشن کے بعد بہت کم وقت میں اٹھنے اور چلنے پھرنے کے قابل ہو ئے ہیں۔شیموگہ کی ایک خاتون مریض کچھ عرصے سے گردے کی تکلیف میں مبتلا تھی،جسےعلاج کے لیے این یو اسپتال میںمیں داخل کرایا گیا تھا اورجد ٹیکنالوجی کےروبوٹک نظام کااستعمال کرتے ہوئے اس کا آپریشن کیا گیا تھا۔ اس خاتون کوروبوٹک علاج کروانے والی پہلی مریضہ ہونے کا اعزاز حاصل ہواہے۔واضح ہوکہ این یو اسپتال نے ملناڈ کے علاقے میں انتہائی جدید روبوٹک سرجریوں کو متعارف کراوتے ہوئے متعدد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔