شیموگہ:۔میگان اسپتال میں زیرسماعت قیدی کو علاج کیلئے لایاگیاتھا،اس دوران اسے گانجہ دینے کی کوشش کررہےدو نوجوانوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیاہے۔آج صبح طبی جانچ کیلئے چار ملزمان کو میگان اسپتال لایاگیاتھا اس دوران عمران نامی قیدی کے دو دوستوں نے اسے پلاسٹک کی تھیلی میں گانجہ دینے کی کوشش کی،لیکن پولیس کی چوکسی سے یہ کوشش ناکام ہوئی اور پولیس نے دو نوجوانوں کو اس حرکت کیلئے اپنی تحویل میں لیا ہے۔اس واقعہ کودیکھ کر عمران نے پولیس کے ساتھ جھگڑابھی کیا۔واضح ہوکہ اس سے پہلے بھی جیل میں گانجہ کی سپلائی کے تعلق سے معاملات منظرِ عام پر آچکے ہیں،لیکن اب تک اس کے خاتمے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
