لڈو گیم کی لئو اسٹوری ،بھارت آئی پاکستانی

سلائیڈر نیشنل نیوز
بنگلورو:۔ریاست کی راجدھانی بنگلورومیں ایک پاکستانی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ، گرفتارہونےوالی لڑکی کا نام اقراء جیونی ہے۔بتایاگیاہے کہ یہ لڑکی اترپردیش کے رہنےوالے ایک نوجوان کے ساتھ عشق کے چکر میں نیپال کے راستے سے بھارت پہنچی اور اس نے نیپالی پاسپورٹ کا استعمال کیاتھا۔پچھلے سال ہی اقراء نے اترپردیش کے رہنےوالے ملائم سنگھ یادونامی نوجوان کے ساتھ شادی کرچکی ہے،ملائم سنگھ ایچ ایس آر لے آئوٹ میں ایک کمپنی میں سیکوریٹی گارڈکے طورپر خدمات انجام دے رہاہے۔اسی دوران ملائم سنگھ گیمنگ ایپ لڈوکے ذریعے پاکستان کی لڑکی اقراء کے ساتھ پہچان بنائی،بعدمیں یہ پہچان محبت میں تبدیل ہوئی اور اقراء نے نیپال پہنچ کر نیپالی پاسپورٹ حاصل کیا اور اپنا نام اقراء یادو کے طورپر تبدیل کرلیاتھا۔پولیس نے اس لڑکی کو اُس وقت گرفتارکیا جب اقراء نے بھارت سے پاکستان میں موجود ا سکی امی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی،انٹلی جنس رپورٹ کی بنیادپر اقراء کو یہاں کی بیلندور پولیس نےتلاش کرنے کے بعد اسے گرفتارکیا۔بتایاگیاہے کہ اقراء کا تعلق پاکستان کے صوبے حیدرآباد سے ہے،اسی دوران اقراء اور ملائم سنگھ کو پنا دینےوالے مکان مالک کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔