سکرےبیلو ہاتھی کیمپ میں "انٹرنیشنل الیفینٹ ڈے”کاانعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ کوویڈ19 کے پیش نظر آج ” انٹرنیشنل الیفینٹ ڈے” کو نہایت ہی سادگی کے ساتھ محض پوجا کرکے منایا گیا ۔ پچھلے دو سالوں سے کوویڈ کی وجہ سے اس دن کو نہایت ہی سادہ لوح انداز میں منایا جارہا ہے۔ شہر کے سکرے بیل ہاتھی کیمپ میں اہتمام ہونے والے اس پروگرام میں ہاتھوں کو ایک قطار میں کھڑا کرتے ہوئےایک خاص پوجا کا اہتمام کیا گیا بعدازاں کیمپ کے افسران ، اہلکاروں اور عملے کیلئے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ سی سی ایف روی شنکر، ڈی ایف او آئی ایم ناگراج کی قیادت میں پوجا کی رسم ادا کی گئی۔واضح ہوکہ ہر سال اس دن کو سکرے بیل کے ہاتھی کیمپ میں بڑے ہی خوشنما اور اعلیٰ پیمانے پر منایا جاتا رہا ہے۔ اس دن ہاتھوں کیلئے مختلف کھیل مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ہاتھیوں کی عقلمندی اورہنر کو کافی سراہا جاتا ہے اور اس دن سیاحوں کا ہجوم بھی یہاں جمع ہوتا ہے ۔لیکن پچھلے دوسالوں سے یہ منظر تھم چکا ہے اور کوویڈ کی وجہ سے اس بار بھی ہاتھی کیمپ میں ان تمام سرگرمیوں پر پابندی جاری ہے۔