نجی اسپتالوں کے دبائومیں آئی حکومت،ایک ہی دن میں بڑھ گئی قیمت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔کوروناکے مرض کا پتہ لگانے کیلئے سٹی اسکیان اور ڈیجٹیل ایکسرے کا استعمال کیاجارہاتھالیکن اسپتالوں میں ان دونوں ٹیکنالوجی کے استعمال پر افزود قیمتیں وصولی جارہی تھی،جس میں اسپتال 4 ہزار روپئے سے لیکر7 ہزار روپئے کی رقم لے رہے تھے۔اس بات کی شکایت جب حکومت تک پہنچی تو حکومت نے سٹی اسکیانگ کیلئے1500 روپئے اور ایکسرے کیلئے250 روپئے کی فیس لینے کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔اس حکمنامہ کوجاری کئے ہوئے محض24 گھنٹوں میں ہی اسپتالوں کے دبائومیں آکر جاری کردہ قیمتوں میں حکومت نے ترمیم کی ہے۔جمعہ کے دن جاری کردہ احکامات میںسٹی اسکیان 1500 روپئے میں اورایکسرے250 میںانجام دینے کیلئے محکمہ صحت عامہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری جاوید اخترنے احکامات جاری کئے تھے،لیکن چوبیس گھنٹوں میں ہی ان احکامات میں ترمیم کرتے ہوئے نئی شرح جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق2500 روپئے سٹی اسکیان اور ایکسرے کیلئے250 روپئے ہی طئے کئے گئے ہیں،البتہ بی پی ایل کارڈکے مریضوں کیلئے 1500 روپئے میں سٹی اسکیان کیا جائیگا۔پچھلے کئی دنوں سے نجی لیابریٹریوز میں بےتحاشہ پیسے وصولے جارہے تھے جس سے غریبوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاتھا۔نئی شرح کا نفاذ آج سے ہی شروع کردیاگیاہے۔