شیموگہ:۔پولیس کی وردی میں آکر ایک بزرگ خاتون کو لوٹنے کا واقعہ شہرکے ودیانگر پولیس تھانے کے حدودمیں پیش آیاہے۔یہ واقعہ کل شام پیش آیا،جہاں جگدمبا روڈ کی 70 سالہ بزرگ خاتون ودیانگرکے ایس بی آئی بینک کو جاکر واپس لوٹ رہی تھیں،اس دوران دو افراد جنہوں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی،انہوں نے اپنا شناختی کارڈ بتاکر بزرگ خاتون سے کہاکہ ہم پولیس اہلکارہیں،آپ نے اتناسونا کیوں پہن رکھاہے،شہرمیں چوری کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں،اس لئے احتیاط کریں۔اس پر خاتون نے اُنہیں بتایاکہ گھرجاکر میں یہ زیورات اتاردونگی۔لیکن انہوں نے بزرگ خاتون کو ان کے سامنے ہی زیورنکال اپنی بیاگ میں رکھنے کیلئے کہا۔ٹھگوں کی بات سُن کر خاتون نے اپنے گلے سے55 گرام کی سونے کی چین اور30 گرام کے کنگن اپنی بیاگ میں رکھ رہی تھیں،اسی دوران خاتون سے زیورات لیکرٹھگ فرار ہوگئے۔اس تعلق سے بزرگ خاتون نے کوٹےپولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔
