دہلی: انڈین آئل کارپوریشن کے چیئرمین ایس ایم ویدیا نے کہا کہ مجوزہ10ہزار ایوی چارجنگ اسٹیشنوں میں سے 2 ہزار 12 ماہ کی مدت میں اور باقی 8000 دو سالوں میں نصب کیے جائیں گے۔ انڈین آئل نے اعلی ترجیحی شہروں کی فہرست تیار کی ہے جہاں ابتدائی طور پر ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ 9 اعلی ترجیحی شہروں میں ممبئی، دہلی، بنگلور، حیدرآباد، احمد آباد، چنئی، کولکتہ، سورت اور پونے شامل ہیں۔
