پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگائی جائے: وی ایچ پی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
 منگلورو:۔وشوہندوپریشد کے سینئرلیڈردیوی پرساد سیٹھی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوپاپولرفرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا جیسی تنظیموں پر پابندی لگا دینی چاہیے، کیونکہ یہ سماج کے مستقبل کے لیے مبینہ طور پر خطرہ ہیں۔ وشو ہندو پریشد کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاساورکر ایک آزادی پسند رہنما تھے، جو طویل عرصے تک جیل میں رہے، آج کل چند لوگ ان کی عظیم شخصیت کی توہین کر رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا بھی ساورکرکے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مذہب، ذات پات اورعقیدے سے بالاتر ہو کرہمیں ان عظیم لیڈروں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ساورکر کی توہین کے لیے ہم پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ پی ایف آئی کے کارکنان کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی مسلم تنظیم جو آگے آتی ہے اورپی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی کی حمایت کرتی ہے، ہم ان کی حمایت کرینگے کیونکہ ہم انہیں اپنے معاشرے کے مستقبل کیلئےخطرہ سمجھتے ہیں۔ فاضل کے قتل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی قتل کی کسی بھی کارروائی کا دفاع نہیں کرتی ہے۔