آئین ہند کی عمل آوری سے ہندوستان میں ایک نئے سنہری باب کا آغاز:یم یس مُلّا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ادارہ ٹیپو شہید پالی ٹیکنک ہبلی میں ’’اولین یومِ آئین ‘‘پروگرام کا انعقاد
ہبلی:۔’’26؍نومبر1949 ء کو پہلی بار ہمارے آئین ہند کو اختیار کیاگیا اور بالآخر 26؍جنوری سن 1950 میں نافذ کیاگیا۔ 26جنوری کادن اس لئے متعین کیاگیا کہ اسی دن 1930ء میں انڈین نیشنل کانگریس نے مکمل آزادی کی مانگ کی تھی۔ اور اس سے پہلے 1921ء میں مولانا حسرت موہانی ایک سیاسی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے آزادیٔ کامل کا نعرہ بلند کیا تھا۔ آئین ہند کی عمل آوری سے ہندوستان میں ایک نئے سنہری باب کا آغاز ہوا۔ آئین ہند علانیہ طور پر واضح کرتا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری، سیکولر ، خود مختار مُلک ہے اور یہ کہ وہ اپنے شہریوں کو انصاف، مساوات، اخوت ، بھائی چارہ اور شخص آزادی کا یقین دلاتا ہے اور کہا کہ اولین یومِ آئین کا پیغام واضح ہے کہ ہم اپنے حقوق ، فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھیں اور کسی ایسے کام کا حصہ نہ بنیں جو دستور کے منافی ہو۔ چنانچہ نوجوانوں پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مُلک میں مذہبی ،لسانی اور علاقائی وطبقاتی تفرقات سے قطع نظر بھارت کے عوام الناس کے مابین یکجہتی اور عام بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیں اور مُلک کی ملی جُلی ثقافت کی قدر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار یم یس مُلا پرنسپال ٹیپوشہید انسٹیٹیو ٹ آف ٹکنالوجی (پالی ٹیکنک) ہبلی نے یہاں ادارہ میں منعقدہ ’’اولین یومِ آئین ‘‘ کے موقع پر طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مذید کہا کہ دستور ہند دنیا کا سب سے بڑا ضخیم تحریرشدہ دستاویز ہے اور اس کے مسودے کی تیاری میں کئی ایک بڑے ترقی یافتہ جمہوری ممالک کے آئینوں سے بھی استفادہ کیاگیا۔ کُل دستورساز اسمبلی ممبران کی تقریباً 2سال 11 اٹھارہ دن کی ان تھک کوششوں سے آئین ہند کو قطعی شکل دی گئی۔  یم یس مُلا پرنسپال نےمزیدکہاکہ آئین کی روسے مذہب وملت، ذات پات، رنگ ونسل سے قطع نظر ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور سب کو پھلنے ، پھولنے اور پروان چڑھنے کا حق حاصل ہے۔ اور ہر ہندوستانی کو آئین سے واقفیت ہونی چاہیئے تاکہ وہ اپنے حقوق کو بھی جانے اور فرائض سے بھی آشنارہے تاکہ وہ اس مُلک کا ایک قابلِ اور حساس شہری بن سکے ، نیز آپس اخوت کو ترقی دیں جس سے فرد کی عظمت اور قوم کے اتحاد اورسا  لمیت کا تیقن ہو۔ ہمارا ملک کثرت میں وحدت کا  قائل ہے،چنانچۃ ہمیں ہمارے ملک کی دستوری قدریں کو مستحکم کرنا ہو گا۔ اور مزید کہا کہ حکومت نے اپنے تمام سفیروں کو ہدایت دی ہے کہ آئین ہند کا  بیرونی ممالک کے مقامی زبان میں ترجمہ کریں اور اس کے نسخے ان ممالک کے ماہرین تعلیم، لائبریریز اور اساتذہ میں تقسیم کریں۔ حالیہ دنوں میں ہندوستانی آئین کا ترجمہ عربی زبان میں کیاگیا اور باقاعدہ اس کا اجراء قاہرہ ،مصر میں عمل میں آیا جس کا اہتمام عرب سکریٹریٹ لیگ اور ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے مشترکہ طورپر کیاگیا تھا۔ ین یس یس آفیسر یم بھی روی نے تمہیدِ آئین ہند پڑھ کر سنایا ،جسے اسا تذہ اور  طلباء نے دہرایا۔پروگرام میں شعبہ جات کے صدور رویند سنگھ عطار، چندرشیکھر توپد، یم۔ ہیچ دھارواڑ ، بالیش ہیگنور، عبدالرزاق مُلا، یم یس سو منکٹی، مسعود احمد ودیگر اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن، نئی دہلی کی جانب سے ارسال کردہ سرکیلورکے مطابق کیاگیا۔ امسال’’  یوم آئن‘‘ بطورـ‘ انڈیا مدر آف دیموکرسی ‘  منا نے کا پروگرام انڈین کونسل فار ہسٹوریکل ریسرچ نے دیا ہے۔