شیموگہ سے بی وائی راگھویندرا سمیت72 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان
دہلی: بی جے پی نے بدھ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 72 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ نئی فہرست میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، پیوش گوئل اور ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر کے نام شامل ہیں۔ اس میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی سمیت کئی اہم لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ گڈکری ایک بار پھر ناگپور سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پیوش گوئل پہلی بار ممبئی (شمالی) سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ کھٹر کو ہریانہ کے کرنال اور ہاویری سے بسواراج بومئی کو پارٹی کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔بی جے پی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کے داماد ڈاکٹر منجوناتھ کوبھی ٹکٹ دیا ہے۔کرناٹک حلقہ پارلیمنٹ بیدر سے مرکزی وزیر بھگونت کھوباکو تیسری مرتبہ ٹکٹ دیا گیا۔مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر ہمیر پور سے، پرہلاد جوشی کرناٹک کے دھارواڑ سے، بھگونت کھوبا مہاراشٹر کے بیدر سے اور بھارتی پروین پوار ڈنڈوری سے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے داماد سی این منجوناتھ کو بنگلورو دیہی لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کا مقابلہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش سے ہوگا۔پارٹی نے مشرقی دہلی سے گوتم گمبھیر کی جگہ ہرش ملہوترا اور شمال مغربی دہلی سے ہنس راج ہنس کی جگہ یوگیندر چندولیا کو نامزد کیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی نے دہلی کی پانچ میں سے چار سیٹوں پر موجودہ ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ منسوخ کر دیے تھے۔ شمال مشرقی دہلی سے صرف منوج تیواری کو دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انیل بلونی، پوڑی گڑھوال پارلیمانی سیٹ سے امیدوارقراردیا ہے ۔مرکزی وزیر شوبھاکروند لاجے کواڈپی چکمگلورومیں شدید مخالفت کے چلتے بنگلورونارتھ سے ٹکٹ دی گئی ہے،جبکہ اڈپی چکمگلورو پارلیمانی حلقے کیلئے کوٹاسرینواس پجاری ،شیموگہ پارلیمانی حلقے سے بی وائی راگھویندرا ، داونگیرے سے گائیتری سدیشور کوٹکٹ دی گئی ہے، جبکہ بی جے پی فائربرانڈ میسوروکے رکن پارلیمان پرتاپ سمہاکو بھی ٹکٹ نہ دیتے ہوئے میسوروکے راجاکرشناراج وڈیرکی آل یدوویرکرشناراج وڈیر کو ٹکٹ دی گئی ہے۔دکشن کنڑا سےاننت کمارہیگڈے کو ہٹاکر کیپٹن برجیش چائوٹا کو ٹکٹ دی گئی ہے ، ٹمکوروسے وی سومناامیدواررہیں گے،چامراج نگر سے ایس بالراج،بلاری سے سری راملو،کوپل سے بسواراج،بنگلوروسائوتھ سے تیجسوی سوریااوربنگلورو سینٹرل سے پی سی موہن کو امیدواربنایا گیا ہے ۔ گلبرگہ سے ڈاکٹر اُمیش جادھو،باگلکوٹ سے پی سی گدی گوڈا،بیجاپورسے رمیش جگجنگی،چکوڑی سے اناصاحب شنکر جولے امیدوارہونگے۔اننت کمار ہیگڈے کی جگہ پر وظیفہ یاب کیپٹن برجیش چائوٹا کوجو ٹکٹ دی گئی ہے وہ پہلے آر ایس ایس کے کارکن تھے،اس کے بعد انہوں نے بھارتی فوج میں کیپٹن کے عہدے پرفائزرہے،گورکھا رائفل میں خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے سبکدوشی اختیار کی ، جس کے بعد وہ آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔
