مودی کے سامنےبومئی کُتے کے پلّے کی طرح رہتے ہیں:سدرامیا کاطنز

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بلاری:۔وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی میں اگر واقعی دم اور طاقت ہوتو مرکز سے کرناٹک کو آنےوالی مالی امدادکو لائیں،وزیر اعظم مودی کے سامنے آپ کُتے کے پلّے کی طرح رہتے ہیں،انہیں دیکھ کر آپ کانپ جاتے ہیں۔یہ طنز اپوزیشن لیڈر سدرامیانے وزیر اعلیٰ بومئی پر کیاہے۔انہوں نے یہاں کےہرگری بمن ہلی میں منعقدہ عوامی ریالی کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت سے کرناٹک کو5499 کروڑ روپیوں کی مالی امدادآنے والی تھی،لیکن مرکزی وزیر برائے مالیات نرملا سیتا رامن نے اس رقم کو نہ دینے کی بات کہی ہے،اگر واقعی میں بومئی کے پاس ہمت ہے تو وہ اس رقم کو لاکردکھائیں۔سدرامیانے مزیدکہاکہ ہمارے دورِ اقتدارمیں ہم نے عوام سے165 منصوبوں کو رائج کرنے کےوعدے کئے تھے جن میں سے158 وعدے پورے کئے تھے،جبکہ آج بی جے پی حکومت نے600 وعدے کئے تھے،اُن میں سے صرف10 فیصد وعدے ہی پورے ہوئے ہیں۔اگر بسواراج بومئی چاہیں تو اس بات کو جھوٹا ثابت کرسکتے ہیں۔کانگریس حکومت کے دوران پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کی گئی تھی،لیکن بی جے پی حکومت نے ایک بھی گھرنہیں دیاہے،کیاایسی حکومت کی کرناٹک میں ضرورت ہے؟۔