حکومت کے منصوبوں کوہر گھر تک پہنچایا جائیگا : سی ایم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرہ: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے آج” ڈپٹی کمشنر کے قدم دیہات کی طرف” پروگرام میں کہا کہ حکومت کی سہولیات اب ودھان سبھا میںنہیں رہیںگے۔ہم ان سہولیات کو عوام تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیںاوراس ضمن میں 26 جنوری سے حکومتی منصوبوں کوصارفین کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانے پر کام کریں گے۔ اس کا ایک حصہ مستحقین کے گھر وں تک راشن پہنچانے کا کام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے آج داونگیرہ ضلع کے نامتی تعلقہ ، سوراوہونے میں "ڈپٹی کمشنر کے قدم دیہات کی طرف” پروگرام کےافتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئےکہا کہ راشن کارڈ صارفین کاراشن آپ کے گھروں کی دہلیز تک لے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسکے لئےہر قسم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ سماجی تحفظ کے فوائد بھی آپ کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ ہر گاؤں کے گرام پنچایتوں میں تمام سرٹیفکیٹس کا بندوبست کرنا ہمارا ارادہ ہے۔ عملی طور پر یکم جنوری سے ، جناسیواپروگرام بنگلور کے 28 علاقوں میں منعقد کیا جارہا ہے۔اسکے بعد 26 جنوری سے ریاست بھر میں توسیع کی جائے گی۔