بنگلورو:۔آنےوالے انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کولار سےاُمیدوارہونے جارہے ہیں۔اس بات کی تصدیق انہوں نے ہی کی ہے۔کولار سے آج ہونے والے ایک اجلاس میں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں میں نے کولار سے اُمیدوار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں سے اُمیدوار بننے کیلئے مجھے ہائی کمان نے ہدایت دی ہے،اس وجہ سے میں یہاں کا اُمیدوار بننے جارہا ہو ں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام مجھے یہاں اپنے بھروسے کے ساتھ مددکریگی،اس بات کا مجھے یقین ہے ۔ میں ترقیاتی کاموں کیلئے کبھی بھی قدم پیچھے ہٹانےوالوں میں سے نہیں ہوں،یہاں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میں پوری کوشش کرونگا۔
