رائچور کی بشریٰ متین کالاجواب ریکارڈ:انجینئرنگ میں حاصل کئے16 گولڈمیڈل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بیلگام:وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو ) کا سالانہ کانویکیشن اجلاس10 مارچ کے روز یہاں کے "گیان سنگم "کیمپس میں منعقد ہونے جارہا ہے۔اس مرتبہ رائچور کی ایس ایل این کالج ، بی ای سول شعبہ کی طالبہ بشریٰ متین نے سب سے زیادہ 16گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئے یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر کری سِدپا نے بتایا کہ ابھی تک 13گولڈ میڈل حاصل کئےجانے کا ریکارڈ تھا مگر اس بار بشریٰ متین نے 16 گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس تعلق سے بشریٰ متین نے بتایا کہ میں نے رائچور کی ایس ایل این کالج ، بی ای سول شعبہ میںکل 16گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئے نیا ریکارڈ بنایا ہے کیونکہ یونیورسٹی میں ابھی تک کا ریکارڈ13گولڈ میڈل کا تھا۔ 16 گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے میںنے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بشریٰ متین شیخ ظہیر الدین اور والدہ شبانہ پروین کی دختر ہیں۔ والدین اور اہل خانہ اس ہونہار لڑکی کی کامیابی پر رشک کررہے ہیں اور والدین نے بشریٰ متین کے بارے میں بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ہونہار، ذہین تھی اور اللہ نے انہیں بہترین کامیابی عطاکی ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتےہیں۔ بشریٰ متین نے ایس ایس ایل سی میں 94.72فی صد، پی یو سی میں 93.33فی صد اور اب بی ای سول میں 9.47فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہیں۔ فی الوقت وہ یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں۔ بشریٰ متین نے اپنی اس کامیابی کے تعلق سے بتایا ہے کہ میری یہ کامیابی میرا خواب تھا جو اب حقیقت  بن چکا ہے۔ریاستی پرمیں نے16 گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ میری کامیابی پر مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے اورمیرے ساتھ ساتھ میرے خاندان ، رشتہ دار اور اساتذہ کو بھی مجھ پر بہت رشک ہورہا ہے۔ میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری تعلیم کو لیکر مجھے میری فیملی نےبہت ساتھ دیا ہے ، میرے فیصلے آزادنہ طورپر خود لینے کیلئے میرے خاندان کے کسی بھی فرد نے مجھے کبھی نہیں روکا ہے۔ سول انجینئرنگ کرنا میرا خواب تھا جسے میں نے پورا کیا ہے لیکن میں اپنی اس کامیابی کا صلہ میرے بڑے بھائی کو دیتی ہوں جنہوں نے میری تعلیم کیلئے دن رات محنت کی ہے اورہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔ بشریٰ متین نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیادہ تر سابقہ سوالیہ پرچوں پر مشق کرنے کے بجائے کتابوں کو پڑھاکریں۔ عنوان کو سمجھتے ہوئے سمجھ کر پڑھاکریں اس سے ہمیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کافی مدد ملتی ہے اورمقابلہ جات امتحانات میں کامیابی کیلئے بھی ہمیں یہ مطالعہ بہت کام آتا ہے۔