اگنی ویر‘ سروس فوج کیلئے یقینی طور پر مثالی ثابت ہوگی:قومی سلامتی مشیر ڈوبھال

سلائیڈر نیشنل نیوز
 دہلی:۔ ملک کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ اگنی ویر سروس فوج کے لیے مثالی ثابت ہوگی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں این ایس اے ڈوبھال نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں، جب کہ پرانی حکومتوں نے فیصلے کو ملتوی کرنا ہی درست سمجھا۔این ایس اے نے کہا کہ فوج میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ لڑنے کا انداز بدل گیا ہے۔ جبکہ ہندوستانی فوج کی اوسط عمر زیادہ ہے۔اگنی ویر اسکیم کی حمایت کرتے ہوئے این ایس اے نے کہا کہ پی ایم مودی کی پہلی حکمت عملی اور ترجیح یہ ہے کہ ملک کی فوج کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔اگنی پتھ پلان پر بڑا بیان دیتے ہوئے این ایس اے ڈوبھال نے کہا کہ حالات کے مطابق فوج کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ملک کو مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم فوج کے لیے مثالی ثابت ہوگی۔ اور لوگوں میں یہ خوف کہ رجمنٹ کا طریقہ کار تبدیل ہو جائے گا تو یقین رکھیں کہ اس رجمنٹی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔ڈوبھال نے کہا کہ ملک میں ذات پات پر مبنی رجمنٹ پہلے کے مقابلے بہت کم ہو گئی ہیں۔ ذات پات پر مبنی رجمنٹ دراصل نوآبادیاتی میراث ہیں اور جدید ہندوستان میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ لیکن تبدیلیوں کے باوجود ان رجمنٹوں کی میراث اور بھرپور تاریخ باقی رہے گیانہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں اصلاحات کی بات کئی سالوں سے ہو رہی ہے لیکن پرانی حکومتوں نے ہمیشہ اس فیصلے کو موخر کرنا مناسب سمجھا۔این ایس اے نے کہا کہ ہمیں نوجوان اور فٹ جوانوں کی ضرورت ہے اور اگنی ویر یوجنا اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کل کی تیاری کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کا مطالبہ 22-25 سالوں سے پھنسا ہوا تھا۔ اگر آپ وہی کرتے رہے جو آپ کرتے رہے ہیں تو آپ محفوظ نہیں رہیں گے۔ سیاسی عزم کی کمی کے باعث فیصلہ تعطل کا شکار ہوا۔ مستقبل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے۔