دنیا بھرمیں کوروناوائرس کے 18 کروڑ 50لاکھ29ہزار960 معاملات

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

نیویارک:۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ 50لاکھ 29 ہزار 960ہوگئی۔ امریکہ3کروڑ 37لاکھ70ہزار444 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ہندوستان3کروڑ6لاکھ 63ہزار665 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ89لاکھ 9ہزار37 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ56ہزار682، روس میں 56لاکھ14ہزار540، ترکی میں 54 لاکھ59ہزار923 اور برطانیہ میں 50 لاکھ7ہزار964 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 93 ہزار 763 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 44لاکھ26ہزار811 تک پہنچ گئی ہے۔