شیموگہ:۔8 جنوری 2023 کو بنگلور میں ہوئے نیشنل لیول کراٹے چیمپن شپ ” نیو ایر کپ” میں پریویل ہائی اسکول (دسویں کلاس) کی طالبہ سیدہ صاحبی انجم حصہ لیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اسکول کی انتظامیہ اور تمام معلمین سیدہ صاحبہ انجم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی کامیابی سے سرفراز فرمائے۔
