قرض سے پریشان ایک ہی گھر کے تین افرادنے کرلی خودکشی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر ایک ہی گھرکے تین لوگوں نے خودکشی کرلی ہے،یہ واقعہ شیموگہ کے ملگٹہ میں پیش آیاہے۔دوڈاپیٹے پولیس تھانے کے حدودمیں یہ معاملہ درج کیاگیاہے۔پرندیا(70)دانما(60) اوران کا بیٹا منجوناتھ(25) خودکشی کرنےوالے افرادہیں۔پرندیا،دانما اور منجوناتھ نے قرض سے خوفزدہ ہوکر زہرکھالیاتھا،جس کی وجہ سے ان کی موت واقعہ ہوئی ہے۔بتایاگیاہے کہ مہلوکین کرایہ کے مکان میں تھے،پرندیا کولی کیاکرتاتھا،جبکہ دانمااور منڈلی پیپر فیکٹری میں مزدوری کیا کرتی تھی،ان کی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بیس سال قبل ایک بچے کو گودلیاتھا،لیکن26 سال کی عمرمیں اس لڑکے کو فالج کا اثرہوا،جسے علاج کیلئے انہوں نے کافی قرض کیاتھا،ساتھ ہی پرندیا نابینا ہوچکاتھا۔ان وجوہات کی بناء پر قرض کی ادائیگی نہیں کرپائے تھے،اسی وجہ سے تینوں نے خودکشی کرلی ہے۔دوڈاپیٹے پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔