بنگلورو:۔سرکاری ملازمت کے منتظر امیدواروں کے لیے خوشخبری ہے۔ حکومت کرناٹک نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کیلئے گریجویٹ پرائمری اساتذہ کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار22 اپریل 2022 تک سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔بہت سارے عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ان بھرتی مہم کے تحت انگریزی، ریاضی(میاتھس)، سائنس، حیاتیاتی سائنس اور سماجی علوم کیلئے 15000 عہدوں پر تقرر کیا جائیگا،منتخب امیدواروں کو 52000 ماہانہ تنخواہ فراہم کی جائیگی۔ان تقررات کیلئے امیدواروں کے پاس پی یو سی، ڈگری/ ڈپلومہ/ بی ایڈ/ بی ایل ایڈ ہونا ضروری ہے۔ درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کی عمر 21 سے 42 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس میں او بی سی امیدواروں کو 3 سال کی خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی اور ایس سی/ ایس ٹی زمرہ کے امیدواروں کے لیے عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائیگی۔تقررات کے تحت ان عہدوں پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو کرناٹک میں ہی کام کرنا ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار تقررات سے متعلق دیگر معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
schooleducation.kar.nic.in
