تیرتھ ہلی:۔سال 2019 کے نومبر26تاریخ کو شہرکے سوپپوگڈے امبیڈکر سرکل کے رہنے والے شفیع احمد کی بیوی شہناز بانو کے پاس جعلی پاسپورٹ ہونے کی اطلاع پاکرشیموگہ سائبر کرائم پولیس انسپکٹر ٹی۔ گروراج نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور پاسپورٹ نمبر۔ جی۔ 4177442، والد کا نام ابراہیم صاحب اور والدہ کا نام پروین ابراہیم صاحب ہے، تاہم حقیقی والد کا نام عبدالقادر اور والدہ کا نام فاطمہ ہے۔ یاد رہے کہ پاسپورٹ معطل کر کے ملزم کے خلاف تیرتھ ہلی پولیس تھانےمیں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت پر تیرتھہلی سرکل انسپکٹر جی وی گنیشپا نے تحقیقات شروع کی اور تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس نے پاسپورٹ میں اپنے والدین کا نام چھپا کر جرم کیا ہے اور ملزم پر پاسپورٹ ایکٹ 12 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت میں آئی پی سی کی دفعہ 419، 420، 465، 471 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تیرتھہلی پرنسپل افیئر کورٹ اور جے ایم ایف سی کورٹ کے ججوں نے کیس کی سماعت کی اور گواہوں کو سنا اور دلائل سنے۔17جنوری2023کو ملزم شہناز بانوزوجہ شفیع احمد کو آئی پی سی 419 کے تحت تین سال قید بامشقت، آئی پی سی 465 کے تحت دو سال اور آئی پی سی 471 کے تحت دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
