فالکن سیول سرویسس اکادمی کی جانب سے اسکالرشپ کا اعلان

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔فالکن سیول سرویسس اکادمی بنگلوروکی جانب سے اسٹاف سلیکشن کمیشن، ریلوے ریکروئٹمنٹ بورڈاور گروپ سی کے امتحانات کیلئے تربیت پانےوالے امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس بات کااظہارفالکن انسٹیٹیویشن کے سربراہ عبدالسبحان نےکیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں پریس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ فالکن سیول سرویسس اکادمی کی جانب سے ایس ایس سی،آر آربی اور گروپ سی کے مسابقاتی امتحانات کیلئے قابل امیدواروں کو صد فیصد اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیاہے۔فالکن سیول سرویسس اکادمی میں امیدواروں کو ماہر فیالکٹی کے ذریعے سے تربیت دی جائیگی،اس دوران انہیں امتحانات میں پاس ہونےکیلئے مکمل طورپر تربیت دی جائیگی۔اس وقت بھارت میں2 لاکھ سے زیادہ عہدے پُر کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ان عہدوں کو حاصل کرنے کیلئے کامپیٹیٹیو امتحانات میں نمایاں طورپر کامیاب ہونا ضروری ہے۔جو طلباء ان امتحانات میں کامیاب ہونگے وہ سینٹرل گورنمنٹ میں عہدے حاصل کرسکتے ہیں،اس لئے امیدوار  امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے فالکن سیول سرویسس اکادمی میں داخلہ لیں۔تفصیلات اس ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔  falconcivilservices.com/ssc2023