دو ہفتوں میں شیموگہ اسمبلی حلقے کے امیدوار کا نام اعلان کیاجائیگا:ڈی کے شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شیموگہ اسمبلی حلقے کے کانگریس امیدوار کا نام اگلےدو ہفتوں میں اعلان کیا جائیگا۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیا ہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ کے دو اسمبلی حلقوں میں پرجادھائونی یاتراکا اچھا اثر پڑا ہے ، یہاں پر لوگوں نے بہترین طریقے سےاس یاتراکی تائیدکی ہے،بدعنوان بی جے پی حکومت کو اقتدار سے نکال پھینکا کانگریس کامقصدہے،ملناڈ علاقے میں کئی مسائل ہیں ،شراوتی متاثرین کا مسئلہ،بغیر حکم کا مسئلہ ،وی آئی ایس ایل اور ایم پی ایم کا مسئلہ یہاں لوگوں کی زندگی محال کررکھا ہے۔ان تمام مسائل کو ہماری حکومت آنے کے بعد حل کرنے کیلئےاولین ترجیح دیگی،اس سلسلے میں ہم اپنے انتخابی منشور میں بھی جگہ دینگے ۔ شیموگہ ہوائی اڈے کو بھلےہی یڈی یورپا کا نام دیاجائے لیکن ہوائی اڈے کیلئے جن کسانوں نے اپنی زمینیں دی ہیں اُن کسانوں کی زمینوں کا معاوضہ پہلے دیا جائے،ساتھ ہی ساتھ وی آئی ایس ایل کارخانے کو بچانے کیلئے بھی حکومت کام کریں۔اس تعلق سے ریاستی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔رکن اسمبلی ایشورپااور جارکیہولی ذہنی امراض کا شکارہیں،اس لئے وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ ای ڈی اور سی بی آئی کی نوٹس موصول ہوئی ہے،22 فروری کو ای ڈی کے دفترمیں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ میرے علاوہ میری بیٹی کو بھی سی بی آئی نے نوٹس جاری کی ہے،یہاں تک کہ ای ڈی نے میری بیٹی کی فیس کے تعلق سے بھی سوال اٹھایاہے۔ان تمام معاملات پرمیں سی بی آئی کو معقول جواب دونگا۔