اب کرناٹک KSRTC کا لفظ استعمال نہیں کر سکے گا

Uncategorized
بنگلورو:۔ کے ایس آر ٹی سی کے لوگو اور نام پر سالوں کی قانونی لڑائی کے بعد فیصلہ کیرالاکے حق میں گیا ہے۔ اب صرف کیرالہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں لوگو اور نام استعمال کرسکیں گے۔ کے ایس آر ٹی سی کرناٹک اور کیرالہ کے عوام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا نام ہے۔ اس علامت (لوگو) کے بارے میں کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مابین ایک جھگڑا ہوا تھا۔ کیرالہ کے آر ٹی سی کے ایم ڈی اور ٹرانسپورٹ سکریٹری بیجو پربھاکر نے کہا کے ایس آر ٹی سی اب صرف کیرالہ کے لئے استعمال ہوسکتی ہے لہذا جلد ہی اس کا نوٹس کرناٹک کو بھیجا جائے گا۔نہ صرف مختصر نام کے ایس آر ٹی سی بلکہ اس کا لوگو اور اس کا عرفی نام ‘انا ونڈی’ بھی کیرالہ سے ہوگا۔ کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ انتونی راجو نے کہا کہ یہ کے ایس آر ٹی سی کے لئے کسی کامیابی سے کم نہیں ہے۔ کیرالہ میں کے ایس آر ٹی سی کی تاریخ لوگوں کی زندگی سے جڑی ہوئی ہے، یہ محض سڑک کی نقل و حمل سے زیادہ ہے۔ کے ایس آر ٹی سی کا سنیما، ادب اور ثقافت پر ایک نقوش ہے، جسے آسانی سے مٹایا نہیں جاسکتا۔ میں اس فیصلے سے بے حد خوش ہوں اور ان لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کے لئے کام کیا۔دونوں ریاستیں برسوں سے کے ایس آر ٹی سی استعمال کررہی تھیں، لیکن 2014 میں کرناٹک کی حکومت نے کیرالہ کو یہ نوٹس بھجوایا کہ اس کا تعلق کرناٹک سے ہے اور اسے کیرالہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکتی ہے، جس کے بعد یہ قانونی جنگ شروع ہوگئی۔ کیرالا آر ٹی سی کے اس وقت کے سی ایم ڈی انتھونی چاکو نے کرناٹک کے اس نوٹیفکیشن کے برخلاف رجسٹرار ٹریڈ مارک سے اپیل کی۔ کیرالہ 1965 سے KSRTC کی اصطلاح استعمال کررہا ہے، کرناٹک نے 1973 میں پہلی بار اس کا استعمال کیا۔ اسی دوران کرناٹک آر ٹی سی کے ایم ڈی شیوایوگی کلاساد نے اس معاملے پر کہا ہم آرڈر کی کاپی ملنے کے بعد قانونی مشورے لینے کے بعد اس پر تبصرے کریں گے۔