ٹیپوسلطان کی طرح سدرامیا کو بھی کاٹ پھینکنے کی ضرورت ہے:ریاستی وزیر اشوتھ نارائن کامتنازعہ بیان; اشوتھ نارائن کے خلاف ریاست کے مختلف مقامات پر شکایتیں درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ٹیپوسلطان کی طرح سدرامیا کو بھی کاٹ پھینکنے کی ضرورت ہے،یہ متنازعہ بیان کرناٹک کے ریاستی وزیر اشوتھ نارائن نے دیاہے،ان کے اس بیان کے خلاف ریاست کے مختلف مقامات پر شکایتیں درج کی گئی ہیں۔اپوزیشن لیڈر سدرامیا کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے فوری طورپر گرفتارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شیموگہ،بنگلورو اور ہبلی میں شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ریاستی وزیرکے بیان پر شدید ردِ عمل دیکھاگیاہے۔منڈیامیں ریاستی وزیر اشوتھ نارائن نے وضاحت دی ہے کہ ٹیپوسلطان کو سدرامیا سے جوڑکر بات کرنا میرا محض غیر ارادتاً بیان ہے،اس میں کوئی غلط مقصدنہیں ہے۔اسی طرح سے آج اشوتھ نارائن نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں نے سدرامیاکے تعلق سے کوئی غلط مقصد رکھ کر بیان نہیں دیاہے،بلکہ ٹیپوسلطان کو جس طرح سے شکست ہوئی تھی اُسی طرز پر سدرامیا کو بھی شکست دینے کی بات کہی ہے،اس سے اگر دل آزاری ہورہی ہے تو اس کیلئے میں معافی چاہتاہوں۔