کورونا وارئیرس محکمہ پولیس و صحت کے عملے کوضلع کنڑاساہتیہ پریشد کی جانب سے ڈریفو ڈ باکس تقسیم

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔تعلق کے سنتےبنور میں ملک کے موجودہ حالات جو کورونا کی دوسری لہر سے لوگوں میں خوف کا ماحول پایا جارہا ہے جب کہ خوف کی بجائے احتیاط کو اپنانا دانشمندی ہوگی ۔ ایسے وقت میں عوام کی زندگیوں کو خود کی زندگی پر فوقیت دیتے ہوئے حکومت کی ہدایات پر لوگوں کو پابند بنانے اور سونامی کی طرز پر پھیل رہی اس وبا سے حفاظت کرتے ہوئے اس کے خلاف لڑنے میں مشغول محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران و عملے کی جس قدر بھی ستائش ہو کم ہے ۔ کورونا کے خلاف لڑنے والے ان سپاہیوں کو ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے کنویر "دوا بیج اور کھاد” کے معروف کاروباری بلاتفریق مذہب و ملت ملک کے مستقبل طلباء و طالبات و اساتذہ کی طلباء کی تعلیم سے متعلق ہمیشہ پشت پناہی کرنے والے کے سراج احمد کی جانب سے محکمہء پولس و صحت کے ان کورونا واریئرس کو ڈرئیفوڈ باکس تقسیم کئے گئے ۔ یہ ان سپاہئیوں کی حوصلہ افزائی ہے جو ہونی چاہئے ان سپاہئیوں کے بھی بیوئی بچے ہوتے ہیں ان کی جانب سے بھی یقیناَ انہیں تنگ کیا جاتا ہوگا جو فطری بات ہے کہ یہ مہلک وبا ان تک یا ان کے گھروں تک آئے اس سے خوف تو ہوتا ہی ہے ۔ پھر بھی یہ افسران اور ان کاعملہ فرض کو مقدم سمجھتے ہوئے عوام کی زندگی کو خود کی زندگی پر فوقیت دیکر اپنا فرض نبھاتے جو یقیناََ دل گردے کا کام ہے ۔ کہ یہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر عوام کی زندگی کی محافظت میں ڈٹے رہتے ہیں ان کا تعاؤن اور حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔اس موقع پر سنتے بنور سرکاری سمودایا آروگیا کیندر (گورنمینٹ اہسپتال) میں خدمت انجام دے رہے ڈاکٹر ساونیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے انجکشن سے پہلے عوام کو چاہئے کہ حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل شرطِ اول ہے ۔ صحت کی حفاظت کے لئے جدوجہد صرف ڈاکٹروں ذمہ تصور کرنا ترک کرین اور اسے اپنی ذمہ داری بھی تصور کریں ۔دوا ۔ گولی ۔ انجکشن ۔ وغیرہ کے ذریعہ اس پر قابو پانے کی ذمہ داری ڈاکٹروں کی ہوگی اب تک کورونا ویکسین انجکشن دئے جارے تھے اب ویکسین خالی ہوئے ہیں آتے ہی فوراََ اطلاع دی جائیگی ۔سب انسپکٹر شیوردرپا یس میٹی نے کہا کہ ہدایات پر عمل کرنا آپ لوگوں کے ہاتھ ہے ۔ آپ کی اور آپ سے دوسروں کی صحت بھی آپ کے ہاتھ ہے غیرضروری طور پر ادھر ادھر گھومنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا بہتر ہے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں اور ادھر ادھر گھومنے والوں پولس ہی ان کے گھروں تک چھوڑے ایسی سوچ کو بدلیں حالات کو سمجھیں آپ کی لاپرواہی آپ کے ساتھ آپ کے گھر کے دیگر افراد کو بھی پریشانی میں ڈال سکتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اس پر بھی خلاف ورز پر جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے اس وبا کے خوف کو اپنے ذہین و دل سے نکالکر اس احتیاط پکڑیں ۔ اس موقع پر سنتے بنور میں خدمت انجام دے رہے محکمہء پولس و صحت کے افسران و عملے کو کے سراج احمد کی جانب سے ڈرئیفوڈ باکس تقسیم کئے گئےاجلاس سنتے بنور اہسپتال میں منعقد رہا ۔ ڈاکٹر رینوکا ۔ شانتا ۔ پویترا ۔ سردیوی ۔ منجپا ۔ روئی ۔ کے یس ویریش پرساد ۔ یم بی ناگراج کاکنور ۔ کرن کمار یس جے ۔ کمار کوگلور ۔ وغیرہ شریک رہے ۔