چن پٹن : 2023 کا آئندہ اسمبلی الیکشن میرا آخری الیکشن ہوگا۔ لیکن میں سیاست کو الوداع نہیں کہہ رہا ہوں، اس بات کا اظہار جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا۔آج چن پٹن میں منعقد ہونے والے پروگرام میں انہوں نے کہا میں اس بار چن پٹن کے علاوہ کسی اور حلقے میں درخواست نہیں دوں گا۔حالانکہ میں اس حلقے کا انتخاب نہ کرتا لیکن معقول امیدوار نہ مل سکا۔البتہ 2028 کے الیکشن کے لئے امیدوار آپ میں سے ہی بنانا چاہونگا۔ 2018 کے الیکشن میں منڈیا کے کارکنان کے آر پیٹ سے الیکشن لڑنےکی درخواست کررہے تھے تو کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ کو چن پٹن میں ہرانے کی سازش کر رہے ہیںلیکن اب ان کا نام نہیںلونگا۔ اس میدان کے لوگوں نے مجھے کبھی نہیں چھوڑا۔ انہوںنے سدرامیا پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ میں ٹورنگ ٹاکیز نہیں ہوں کہ کسی اور کی طرح اپنا فیلڈ بدلوں۔ چن پٹن کے علاوہ کہیںاور جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
