شیموگہ:۔گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ضلع کانگریس کی جانب سے آج مہاویرا سرکل میں احتجاج کرتے ہوئےمرکزی وریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اپنے سروں پر سلنڈر اٹھا تے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیااور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے۔ خاص طور پر خواتین نے سروں پر لکڑی کے ٹکڑے اٹھاتے ہوئےلکڑیاں آگئیں اور گیس سلنڈر چلاگیا جیسےنعرے لگائے۔احتجاجیوں نے اپنی یادداشت میں کہاکہ بی جے پی کی حکومت میں خواتین اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔مہنگائی سے عام لوگ پہلے ہی پریشان ہیں،ایسے میں سلنڈرکی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے،اس سے یہ صاف ظاہرہوتاہے کہ مرکزی وریاست کی بی جے پی حکومت بدعنوان حکومت ہےاور کروڑوں کی لوٹ مار کر رہی ہے۔گیس سلنڈرکی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوگیا ہے، احتجاجیوں نے سوال کیاکہ ایسے حالات میں لوگوں کوکیسے مہنگائی سے چھٹکاراملے گا۔اس موقع پرضلع کانگریس صدرایچ ایس. سندریش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت انتخابات کے نزدیک قیمتیں کم کی جاتی ہیں اور بعدمیں دوبارہ بڑھا دی جاتی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے لیکن ہندوستان میں اس میں اضافہ ہوا ہے،اس طرح روزبروز مہنگائی ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوتاجارہاہے،ایسے بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔احتجاج میں این رمیش، ایل ستیانارائن،مریپا، ایچ سی یوگیش،وائی ایچ ناگراج، دیپک سنگھ،سیدوحید اڈو، کلیم پاشاہ، مدھوسودن سمیت دیگر کانگریسی موجودتھے۔
