شیموگہ:۔شیموگہ حضرت سید شاہ علیم دیوان درگاہ کمیٹی کے انتخابات آج پورے نظم ونسق کے ساتھ انجام پائے۔آج صبح قریب8 بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور شام4 بجے تک یہ سلسلہ تھم گیا۔اس کے بعد شام پانچ بجےسے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی،جس میں 11 افراد کو فاتح قرار دیاگیاہے۔جیت حاصل کرنےوالے امیدوار وں کے نام اس طرح سے ہیں۔محمد شریف (آصف) 926، ووٹ ، عمران احمد،749 ووٹ، انصراحمد انو734ووٹ،مخیب احمد درویش 681 ووٹ،واحید بیگ646ووٹ،کیبل فیروز648ووٹ،سیف اُللہ 590ووٹ ، فردوس 575 ووٹ،محمد منصور 569 ووٹ،محمد حُسین 569ووٹ،بی نفیس احمد549ووٹ حاصل کئے ہیں۔11 افرادکے انتخاب کے علاوہ دیگر اُمیدواروں نے جو ووٹ حاصل کئے ہیں ان کی تفصیل اس طرح سے ہے۔آصف پاشاہ387ووٹ،ابراہیم خان496ووٹ،محمد عادل پاشاہ252ووٹ، محمدعتیق 300ووٹ،محمد غوث پیر 426 ووٹ، مبارک 367ووٹ،مبارک پاشاہ439ووٹ، نظام خان 406ووٹ،رحمان خان خواجہ449ووٹ، رحمان خان منو410ووٹ،رحمت اُللہ528ووٹ، ریاض احمد 277ووٹ،ایس ایس الطاف303ووٹ، شرف الدین باشاہ144ووٹ،سید غنی256ووٹ،سید شاہد323ووٹ،وی اے فاروق457ووٹ،وسیم اکرم خان424ووٹ،ظفراُللہ خان400ووٹ حاصل کئے ہیں۔الیکشن آفیسر سید مہتاب سرور نے ان انتخابات کی تکمیل اور نتائج کااعلان کیاہے۔واضح ہوکہ حضرت سید شاہ علیم دیوان درگاہ اور کمرشیل کامپلکس اوقافی ادارہ ہے،اس ادارے کیلئے دوسری مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں،اس سے قبل کمیٹی کی تشکیل اتفاق رائے سے ہواکرتی تھی،لیکن کچھ عرصے سے یہاں متفقہ رائے نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کانظام رائج ہوا،جس کیلئے رکنیت حاصل کرنےوالے افراد ووٹنگ کے مستحق قرار دئیے جاتے ہیں۔ادارہ آمدنی کے معاملے میں دوسرا بڑا ادارہ ماناجاتاہے۔دیکھنایہ ہے کہ نومنتخب کمیٹی کے اراکان اس ادارے کی فلاح وبہبودی کیلئےکیا اقدامات اٹھاتے ہیں اور اب تک جو وعدے اور دعوے ہیں انہیں عملی طور پر کیسے انجام دینگے۔
