چنگیری:۔ عنقریب منعقد ریاستی اسمبلی انتخابات میں چنگری اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ جے ہیچ پٹیل کے بیٹے سابق رکن اسمبلی جنتادل یونائٹیڈ کے ریاستی صد مہیما جے پٹیل کو مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے دعوت دی جارہی ہے۔اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار مہیما جے پٹیل نے اخباری نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔مزید انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی چنگری اسمبلی حلقہ سے حصہ لینے دعوت موصول ہوئی مگر میرے وصول اور سیاسی نظریات مختلف ہیں ۔جس کی وجہ اتفاق ممکن نہیں ایسی پارٹیوں میں ہم جیسوں کی آواز کوئی معنی نہیں رکھتی اندرون جمہوریت جہاں نہیں ہوتی وہاں اصول و نظریات لوگوں کے مفادات کا تحفظ غیر یقینی رہتا ہے۔کانگریس اور جے ڈی یس لیڈراں کا بھی مسلسل رابطہ ہے مگر میں انتخابات میں حصہ لینے کے تعلق سے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں لیا ۔ سیاسی ماحول میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرس،انجینئرس،وکلاءاور کسان طبقہ کو اس میدان میں لانا ضروری ہے ۔اس سمت میں بین الاقومی ادارے ہمارے ساتھ کام کرنے کیلئے سامنے آرہے ہیں ۔آنے والے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کو جے ڈی یو سے میدان میں اتارنے کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں ۔جے ڈی یو سے 25سے 50 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی تیاری چل رہی شفاف سیاست سے متعلق دو ہزار سے زائد مٹھا دیشوں سے تبادلہ خیال کرچکا ہوں۔تمام نے اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھانے کی بات کی ہے ۔داونگیرے شمال۔جنوب اور مائکونڈہ اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں امیدواروں کے علاوہ باقی حلقوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب مارچ کے اوخر تک مکمل کرتے ہوئے فہرست جاری کردی جائے گی۔۔اس موقع پر جنتادل یونائٹیڈ داونگیرے ضلع صدر سدائیہ ۔مداپور رحمن۔مدے نور شنکر گوڈا۔انیتا شنکر گوڈا۔ بسوراج چنبسپا وغیرہ موجودتھے۔
