شیموگہ:۔کرناٹکا اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کرنے کیلئے آج اعلیٰ سطحی نشست کا انعقادکیاگیاتھا جس میں اے آئی سی سی صدر ملیکارجنا کھرگے،سکریٹری وینوگوپال،اے آئی سی سی نگران سرجےوالا،ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدرامیاکے علاوہ اےآئی سی سی کے اعلیٰ لیڈران شریک رہے۔اس نشست میں شیموگہ ضلع کے کانگریس امیدواروں کی فہرست پر بھی تبادلہ خیال ہونے کی بات کہی گئی ہے،جس میں شیموگہ اسمبلی حلقے سے کے بی پرسنناکمارکا نام کم وبیش طئے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔اسی طرح سے بھدراوتی سے سنگمیش،دیہی اسمبلی حلقے سےپلوی یاپھر سرینواس کریناکا نام فائنل ہوسکتا ہے۔اسی طرح سے ساگر اسمبلی حلقے کیلئےبیلوروگوپال کرشنا اور تیرتھ ہلی سے کیمانے رتناکر کا نام فائنل ہونے والا ہے ، جبکہ سورب اسمبلی حلقے سے مدھو بنگارپامیدان میں اترینگے،شکاری پور سے گونی مہانتیش ہی امیدوار رہے گیں ۔ چکمگلوروضلع میں بھی امیدواروں کے نام ظاہرکئے گئے ہیں جس میں گائیتری شانتے گوڈایاپھر وجئے کمارکو ٹکٹ دی جائیگی،تریکرے سے گوپی کرشنا یا سرینواس،مڑگیرے سے موٹمایاپر نینا موٹما،کڈور سے وائی ایس وی دتتا،شرنگیری سے راجے گوڈاکانام فائنل ہورہاہے۔کانگریس نے چند ایک اسمبلی حلقوں سےمسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دی ہے ، جن میں رام نگر سے اقبال حُسین، ہبلی سینٹرل سے اسماعیل ٹمٹےگار،شگائوں سے اعظم پیرقادری،کوپل کے گنگا وتی سے اقبال انصاری،بیدر سےرحیم خان،گلبرگہ سٹی سے کنیز فاطمہ، بلگائوی ضلع کےکُتور اسمبلی حلقے سے ڈی بی انعامدار ،بلگائوی نارتھ سے فیروز سیٹھ،منگلورو نارتھ سے محی الدین باوا،اُلال اسمبلی حلقےسے یوٹی قادر،میسورو ضلع کے ایم آر محلہ اسمبلی حلقے سے تنویر سیٹھ ، ٹمکورو ضلع کے ٹمکورو سٹی اسمبلی حلقے سے رفیق احمدیاپھر عتیق احمد،بنگلورو اربن کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقے سے ضمیراحمد خان،شیواجی نگر سے رضوان ارشد کو ٹکٹ دی جارہی ہے،اس طرح سے کانگریس نے15 مسلم دعویداروں کو ٹکٹ دیکر امیدوار بنایاہے۔ وہیں دوسری جانب ٹکٹ سے محروم ہونے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے کئی دعویدار دہلی کی طرف روانہ ہورہے ہیں اور اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ کیلئے آخری وقت تک جدوجہد کررہے ہیں۔
