شیموگہ:۔منگلورو کی اے سی ای آئی اے ایس اکیڈمی کی جانب سے کرناٹکا پولیس میں بھرتی کئے جانے والےسیول اور ریزرو کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کیلئے کراش کورس کا اہتمام کیاگیاہے۔جن نوجوانوں کی عمر19تا29 سا ل ہو اور تعلیمی قابلیت ایس ایس ایل سی اور پی یو سی وہ عرضیاں دے سکتے ہیں۔امیدواروں کا قد168 سنٹی میٹر اونچااور سینے کی چوڑائی86 سنٹی میٹر ہونی چاہیے۔سیول پولیس کے کانسٹیبل کی عرضی دینے کیلئے آخر ی تاریخ28 نومبر ہے جبکہ ڈی اے آر اور سی اے آر پولیس کانسٹیبل کی عرضی دینے کی آخری تاریخ30 نومبر ہوگی۔منتخب ہونے والے کانسٹیبلوں کو ابتدائی تنخواہ45 ہزار روپئے تک ہوگی۔اس سلسلے میں اے سی ای آئی اے ایس اکیڈمی کی جانب سے عرضی دینے کیلئے مفت رہبری دی جارہی ہے،ساتھ ہی ساتھ جلدہی منگلورومیں امتحان کیلئے تربیت بھی دی جائیگی ۔خواہشمند امیدوار ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔7090109997
