یوتھ کانگریس کے ونئے کو وجہ بتائو نوٹس جاری،ہرشاکی تعریف کی تھی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔یوتھ کانگریس کے سائوتھ بلاک صدر ونئے نے پچھلےدنوں بجرنگ کے لیڈرہرشاکی موت کے بعد اس کے گھرپہنچ کر ہرشاکے لواحقین کی نہ صرف تعزیت کی بلکہ یہ کہاکہ ہرشا بہت ہی اچھا نوجوان تھا اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ہرشاکے اہل خانہ کی تائیدکی جائیگی،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے آپ کو بجرنگ دل کے کارکن کے طو رپر پیش کیاتھا ۔ان باتوں کی بنیاد پر کانگریس پارٹی کی یوتھ ونگ نے ونئےتنڈے کو وجہ بتائو نوٹس جاری کیاہے اورمناسب جواب نہ دئیے جانے پر پارٹی سے بے دخل کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ونئے تانڈے کے خلاف کارروائی نہ کروانے کیلئےکارپوریٹر ایچ سی یوگیش کوشش کررہے ہیں،جبکہ خود ایچ سی یوگیش نے بابری مسجدکے خلاف فیصلے آنے پر شہرمیں جشن منایاتھااور شیریں تقسیم کی تھی،اب وہی یوگیش ونئے کو بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔غورطلب بات یہ بھی ہے ہرشاکے اہل خانہ کی تعزیت کرنے اور ہرشاکے گُن گان گانے والوں میں صرف ونئے ہی نہیں بلکہ کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش،این رمیش،ضلع پنچایت کے سابق صدر کلگوڈرتناکر بھی ہیں،مگر ان پر کارروائی کرنے سے شائد شیموگہ میں کانگریس کا دفترہی بند ہوسکتاہے۔