بنگلورو:۔وزیر برائے پرائمری تعلیم بی سی ناگیش کی جانب سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ گجرات کی طرز پر کرناٹک کے اسکولوں کے اسباق میں بھی بھگوت گیتا کے اسباق شامل کئے جائیں گے۔اس اعلان پر سخت نکتہ چینی کے بعد اب انہوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کے نصاب میں اخلاقی سائنس کے موضوع پر صرف بھگوت گیتا ہی نہیں قرآن اور بائبل کے بھی چند اچھے اسباق شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ماہرین تعلیم سے مشورے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصاب میں مورل سائنس کو خاص اہمیت دیکر بچوں کے اخلاق سدھاریں جائیں گے۔ اس سلسلہ میں بہت سارے والدین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس لئے آنے والے دنوں میں نصاب میں مورل سائنس کے طور پر گیتا ،قرآن اور بائبل کے اسباق بھی شامل کرنے پر ماہرین تعلیم سے مشورہ کیا جارہا ہے۔
