انجنیر محمد نوراللہ کا انتقال


شیموگہ: شہر کے معروف تعلیمی ادارے قدوائی انگلش اسکول کے بانی اراکین میں شمار ہونے والے انجنئیر محمد نوراللہ کا انتقال ہوا ہے۔ (اناللہ و انا الیہ راجعون). محمد نوراللہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار کے مالک تھے، بیرونی ممالک میں برسرروزگار رہنے کے بعد وہ وطن واپس لوٹے تھے ۔ نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں وہ ہمیشہ کوشاں رہے۔لیکن علالت کے بعد آج وہ اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ نماز جنازہ کی تفصیلات تاتحریر موصول نہیں ہوئی۔
