شیموگہ:۔بچوں کی فحش اور عریاں ویڈیواپلوڈ کرنے کے الزام میں شیموگہ کے ایک نوجوان کے خلاف سی ای این پولیس نے معاملہ درج کیاہے۔سی آئی ڈی سائبرپولیس بنگلورونے اس سلسلے میں شیموگہ کی سی ای این کو مطلع کیاتھا،اس بنیادپر شیموگہ پولیس نے نوجوان کے خلاف معاملہ درج کیاہے۔بنگلوروکی اسپیشل سیل نے شیموگہ پولیس کو فوری طورپر اس معاملے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی،اس بنیاد پر شیموگہ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کی ہے۔
