تاج محل اور قطب مینار کو گراکر مندربنایاجائے: بی جے پی ایم ایل اے

سلائیڈر نیشنل نیوز
گوہاٹی۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے نظرثانی شدہ نصاب میں کلاس 12 کی تاریخ کی کتابوں سے مغل سلطنت کے باب کو ہٹائے جانے کے درمیان، آسام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ایم ایل اے نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ تاج محل اور قطب نے مینار جیسی یادگاروں کو گرانے کی آپ سے اپیل کرتا ہوں۔بی جے پی ایم ایل اے روپ جیوتی کرمی نے کہا، ‘میں وزیر اعظم سے تاج محل اور قطب مینار کو فوری طور پر منہدم کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ان دو یادگاروں کی جگہ دنیا کے خوبصورت ترین مندر بنائے جائیں۔ ان دونوں مندروں کا فن تعمیر ایسا ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری یادگار ان کے قریب بھی نہ ہو۔کرمی نے یہ بھی کہا کہ وہ ان مندروں کی تعمیر کے لیے کم از کم ڈیڑھ سال کی تنخواہ عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ روپ جیوتی کرمی جو چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور ایک بار آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے سخت ناقد رہ چکے ہیں۔ 2021 میں انہوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اس سے قبل کانگریس کے ٹکٹ پر مارانی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے بن چکے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد، کرمی اسی حلقے سے دوبارہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔تاج محل اور قطب مینار کو لے کر کرمی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب این سی ای آر ٹی کے 12ویں کے نصاب سے مغل تاریخ کو ہٹانے کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ تازہ ترین تبدیلی میں، NCERT نے 12ویں کلاس کے نصاب میں تاریخ کی کتاب سے مغل سلطنت سے متعلق بابوں کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندی کتاب سے کچھ اشعار اور پیراگراف بھی ہتائے گئے ہیں۔این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں موجودہ تعلیمی سیشن 2023-2024 سے نافذ ہوں گے۔ تازہ ترین تبدیلی ملک کے ان تمام اسکولوں پر لاگو ہوگی جو NCERT کے نصاب کی پیروی کرتے ہیں۔