شیموگہ:۔رام منوہرلوہیا نگر میں واقع کنکا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے اساتذہ کو ایچ ڈی کے ملناڈ بریگیڈ کی جانب سے فوڈکٹس تقسیم کئے گئے۔ نجی اسکول کے اساتذہ میںفوڈ کٹس تقسیم کرنے کے بعد ایچ ڈی کے ملناڈ بریگیڈ کے رکن این ایم صبغت اللہ نے بات کرتے ہوئےکہا کہ کوویڈ کی وجہ سے اساتذہ کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ لاک ڈاؤن، سیل ڈائون نے اساتذہ شعبہ کی حالت کو بد سے بدتر کردیا ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ چاہئےحکومت ہو یا مقامی بلدیہ انتظامیہ ،کسی بھی طرح کے پیکیج کا اعلان کئے بغیر اساتذہ کو محروم کردیا گیا ہے ۔ بہت کم معاوضہ لینے والے بیشترنجی اسکولوں کےاساتذہ خوداعتمادی اورنفس کی وجہ سے کہیں بھی اپنے مطالبات کیلئے آواز اٹھانے سے گریزکررہے ہیں ۔ انتظامیہ کو ان کے دکھ اور تکلیف کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرموجود صحافی گارا شرنیواس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 میں جب کوویڈ کی پہلی لہرآئی تھی تو اس وقت وزیر تعلیم سریش کمار نے ریاست کے 3 لاکھ نجی اسکولوں کے اساتذ ہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن یہ وعدہ صرف وعدہ ہی رہا۔ اس باردوسری لہر میں ان استاتذہ کیلئے پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا تو یہ خوش آئند بات ہے۔ہمیں امیدہے کہ وزیر تعلیم جلدازجلد اپنے اعلان کردہ پیکیج کو مستحق اساتذہ تک پہنچانے کا کام کریں گے۔ اس موقع پرکنکا اسکول کی میر معلمہ اندراکشی، ایچ ڈی کے ملناڈ بریگیڈ کے سکریٹری وشنوپرساد ، عمران ملناڈ ، ادیب ، سلیم ، صادق اور کنکا اسکول کا عملہ موجود تھا۔
