شیموگہ: ریاست کے کچھ اضلاع میں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ، شہری، تعلقہ اور دیہی علاقوں کے بے گھر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ضروری امداد فراہم کریں ۔ اس بات کی ہدایت وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے ڈپٹی کمشنر کو دی ہے۔ انہوں نےآج ریاست کے منتخب اضلاع کےڈپٹی کمشنر کے ساتھ موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے بارے میں ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی ۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان لوگوں کی نشاندہی کریں جنہوں نے اپنے مکانات کے حصے کھوچکے ہیں یا مکمل طور پرمکان منہدم ہوچکے ہیں انہیں فوری طور پر 10000 روپے کا معاوضہ جاری کیا جائے۔ بقیہ حکومت کی طرف سے پہلے سے جاری کردہ رہنمائی خطوط کے مطابق ضروری اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میں بارش سے تباہ شدہ سرکاری اسکولوں، آنگن واڑیوں اور دیگر، عمارتوں، سڑکوں، پلوں اور آبی ذخائر کی ہنگامی مرمت میں کوئی تاخیر نہ ہونے پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کے ممکنہ نقصان کا سروے کرتے ہوئے ایک حتمی رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا۔ جہاں ضرورت ہو حکومت کے چیف سکریٹریوں سے رابطہ کرنے اور مستقل ومناسب کاموںکیلئے منصوبہ تیار کرنے اور پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ضلع ڈپٹی کمشنرڈاکٹرآرسیلوامنی نے گفتگو کے دوران شیموگہ ضلع میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو جامع معلومات فراہم کیں اور کہا کہ جولائی کے مہینے میں مقررہ مدت کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہونے کی وجہ سےعوامی املاک اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلع کےتنگا اور بھدرا کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا بھدرا رباندھ سے روزانہ 45000 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 381 مکانات نقصان کی زد میں آئے ہیں جن میں 254 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، 97 مکانات کو شدید نقصان پہنچا، 30 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ 33 گودام تباہ ہو گئے۔ اس کے علاوہ دوافراد کی جانیںبحق ہوئی ہیں اور8 مویشیوں کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام واقعات کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 03 فلاحی مراکز قائم کئےگئےہیں۔نشست میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمی پرساد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندرا ایف ہوناہلی، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر موکپا کارابھیمناور، ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری شری دھر، زراعت کی جوائنٹ ڈائرکٹر پورنیما جی سی، محکمہ حیوانات کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر || شیویوگی ،سمیت مختلف محکموں کے سینئرافسران وزیر اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں موجود تھے۔
