شیموگہ: کورونا کی مشکلات میں مبتلا ریاست کے تمام رجسٹرڈ بلڈنگ ورکرس کیلئےحکومت کی طرف سےہی فوڈکٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور ضلعی نگراں کار وزیرکے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔انہوں نے آج کارپوریشن کے پریشد ہال میں محکمہ مزدوراورشیموگہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام عمارت کے کارکنوں کیلئےفوڈ کٹ کی فراہمی پروگرام کے افتتاحی موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شیموگہ شہر کے ہر وارڈ میں تمام اہل رجسٹرڈ 10390بلڈنگ ورکرس میںفوڈ کٹس تقسیم کرنے کا کام جاری ہے۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی ریاست کے تمام بلڈنگ ورکرس کیلئے2 ہزار روپئےمالی امداد دی گئی ہے۔ فوڈ کٹس حاصل کرنے کیلئے صارفین کو آدھار کارڈ، مزدور شناختی کارڈ لانا ہوگا ۔ وزیر موصوف نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ورکرس اس سہولیات سے استفادہ حاصل کریں۔اس موقع پرمیئر سنیتا انپا، ڈپٹی میئر کے گنی شنکر ، گنیشور ، چنبسپا ، کمشنر چدانند ایس وٹارے ، لیبر آفیسر وشوناتھ اور دیگر موجود تھے۔
