کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارنے پارٹی کو دی ہدایت ;حجاب پر کُھل نہ کہیں کچھ بھی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے آج پھر ایک مرتبہ نرم ہندوتوا کی لگام پکڑکریہ کہا ہے کہ حجاب کے تعلق سے کوئی بھی کھُل کربات نہ کریں۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سنوائی ہے،اس لئےکھلے عام بات کرنا درست نہیں ہے۔ہم اپنے حدودمیں رہ کر اس پر بات کرینگے۔ڈی کے شیوکمارنے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں مقامی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے،پہلے سے ہی جو روایت تہذیب،تاریخ اور قانون ہے اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے، چونکہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کیاہواہے،اس لئےکانگریس پارٹی کی مداخلت درست نہ ہوگی۔دوسری جانب گلبرگہ کانگریس رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی قیادت میں حجاب کی تائید میں احتجاج چل رہاہے،اس موقع پر کنیز فاطمہ کا کہناہے کہ جب وہ حجاب پہن کر اسمبلی میں داخل ہوسکتی ہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں کالج جاسکتی ہیں۔فی الحال ریاست میں حجاب کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے اور مسلسل احتجاجات کا سلسلہ چل رہاہے۔