شیموگہ : کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ؛ سنار کی دکان سے 5.83 کروڑ کا سونا ضبط

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذکےبعدغیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والی پولس نے شیموگہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی ہے۔ شیموگہ کے کوٹے پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 5.83کروڑروپئے مالیت کا9کلو 565 گرام سونا ضبط کیا ہے جو بغیر کسی کاغذات کے محفوظ کیا گیا تھا۔شیموگہ کے گاندھی بازار میں ایلریوانا کیری میں سلور پیلس نامی سونے کی دکان پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ انہوں نے لکشمن کمار کی سونے کی دکان پر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے کا سونا ضبط کیا۔ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس متھن کمار کی ہدایت کے مطابق کوٹے پولیس نے چھاپہ مارا۔  پولیس ضلع کے مختلف چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہےاورضلع کی مختلف چیک پوسٹوں پر تقریباً 30 لاکھ 64 ہزار کی رقم ضبط کی ہے۔ ونوبا نگر پولس تھانہ میں 27 لاکھ 60 ہزار روپے ضبط کیے گئے، شکاری پور دیہی پولیس اسٹیشن میں 1 لاکھ 79 ہزار روپے ضبط کیے گئے، اور بھدراوتی پیپر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 1 لاکھ 25 ہزار روپے ضبط کیے گئے ہیں۔